ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’کانگریس اورآپ‘کا اتحاد ہوا ہوتا تو بی جے پی کے لئے بہتر ہوتا: ہرش وردھن

’کانگریس اورآپ‘کا اتحاد ہوا ہوتا تو بی جے پی کے لئے بہتر ہوتا: ہرش وردھن

Sat, 04 May 2019 23:42:25    S.O. News Service

نئی دہلی،04/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس اور آپ کے درمیان اتحاد کی بات چیت گرچہ ناکام ہو گئی ہو لیکن مرکزی وزیر ہرش وردھن کا خیال ہے کہ اگر یہ اتحاد ہوا ہوتا تو اس سے بی جے پی کو نہ صرف لوک سبھا انتخابات میں بلکہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی فائدہ ملتا۔

لوک سبھا انتخابات میں چاندنی چوک سے بی جے پی کے امیدوار ہرش وردھن نے بتایاکہ ہمارے لئے یہ سوال نہیں ہے کہ اتحاد ہوا یا نہیں۔مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ اتحاد کرتے اور اگر ہم انہیں ہرادیتے تو یہ بی جے پی کے لئے بہتر ہوتا کیونکہ اس کے بعد ہم اگلے انتخابات میں بھی اس کا فائدہ اٹھاتے۔ہرش وردھن نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ قومی دارالحکومت میں لوک سبھا کی تمام سات سیٹوں پر بی جے پی جیتے گی اور یقین ہے کہ بی جے پی دونوں پارٹیوں کانگریس اور آپ سے بہت آگے رہے گی۔بی جے پی کو لوگوں کی زبردست حمایت مل رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ لمبی بات چیت کے بعد بھی کانگریس اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے درمیان اتحاد نہیں ہو سکا۔لوک سبھا انتخابات میں ہرش وردھن چاندنی چوک پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں جہاں ان کا مقابلہ کانگریس کے جے پرکاش اگروال اور آپ کے پنکج گپتا کے ساتھ ہے۔دہلی میں لوک سبھا کی تمام ساتوں سیٹوں پر 12 مئی کو پولنگ ہوگی۔
 


Share: